پریمیئر لیگ: ساتھی کو تھپڑ مارنے پر ایورٹن کا کھلاڑی میدان سے باہر، مانچسٹر یونائیٹڈ پھر بھی ہارگئی

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں ایورٹن کے ایک کھلاڑی کو اپنے ساتھی کو ہی تھپڑ رسید کرنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا تاہم 10 پلیئرز سے کھیل کر بھی ٹیم مقابلہ ایک صفر سے جیت گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کا مانچسٹر یونائیٹڈ کی فٹبال کٹ لانچ کرنے کا تاریخی لمحہ

مڈفیلڈر ادریسا گویے کو ساتھی کھلاڑی مائیکل کین کو تھپڑ مارنے پر 13ویں منٹ میں ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کر دیا گیا۔

ایورٹن نے اولڈ ٹریفورڈ میں 12 سال بعد پہلی بار پریمیئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا ہے۔ حیران کن طور پر یہ کامیابی اس وقت حاصل ہوئی جب ایورٹن تقریباً پوری میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 29ویں منٹ میں کیرنان ڈیو زبری ہال نے شاندار انداز میں کیا۔ انہوں نے گیند حاصل کرنے کے بعد برونو فرنینڈس اور لینی یورو کو چکمہ دیا اور گیند کو خوبصورتی سے اوپر والے کونے میں گھما کر ایورٹن کو برتری دلائی۔

یونائیٹڈ کی بالادستی لیکن گول کرنے میں ناکامی

مانچسٹر یونائیٹڈ 5 میچوں کی ناقابلِ شکست سلسلے کے بعد میدان میں اترا تھا اور فتح کی صورت میں 5 ویں پوزیشن پر آسکتی تھی۔ تاہم 10 کھلاڑیوں کے خلاف بھرپور بال پوزیشن اور مسلسل دباؤ کے باوجود میزبان ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیے: انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار ’یوئیفا چیمپئنز لیگ‘ کا ٹائٹل جیت لیا

ایورٹن کے گول کیپر جارڈن پِکفرڈ نے کئی اہم بچاؤ کر کے اپنی ٹیم کی برتری محفوظ رکھی جن میں جوشوا زرکزی کی بھرپور ہیڈر کو آخری لمحات میں روکنا بھی شامل تھا۔

گریے کا ساتھی کھلاڑی پر حملہ

میچ کے صرف 13ویں منٹ میں ایورٹن کو ایک اور دھچکا لگا جب گویے اور کین کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے اور تھپڑ تک پہنچ گئی۔

وی اے آر نے گویے کے ریڈ کارڈ کو ’واضح فاؤل‘ قرار دیتے ہوئے برقرار رکھا۔

مزید پڑھیں: ’میں نہیں سمجھتا کہ وہ مجھ سے بہتر ہیں‘، رونالڈو میسی کے دعوے پر بول پڑے

وہ سنہ 2008 کے بعد پہلے پریمیئر لیگ کھلاڑی بن گئے جنہیں ساتھی کھلاڑی سے مارپیٹ پر میدان بدر کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟