انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار ’یوئیفا چیمپئنز لیگ‘ کا ٹائٹل جیت لیا

اتوار 11 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی نے پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں اطالوی کلب انٹر میلان کو 0-1 سے شکست دی۔ مانچسٹر سٹی کے روڈری کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

استنبول کے اتاترک اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ ہوا، انٹر میلان نے ابتدا میں حملے کیے مگر ان کو کامیابی نہیں ملی، مانچسٹر سٹی نے کچھ وقت گزرنے کے بعد کھیل کا کنٹرول سنبھال لیا اور زیادہ تر گیند اپنے پاس رکھی لیکن وہ بھی گول کرنے میں ناکام رہے۔

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا، 68 ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی کے روڈری نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، خسارے میں جانے کے بعد انٹر میلان نے حملوں کی رفتار بڑھا دی، میچ کے اختتام سے قبل انٹر میلان کے کھلاڑیوں نے خطرناک حملہ کیا مگر مانچسٹر سٹی کے گول کیپر ایڈرسن نے اسے ناکام بنا کر میچ برابر نہ ہونے دیا۔

ریفری کی فائنل وسل کے ساتھ ہی مانچسٹر سٹی نے 0-1 سے فتح سمیٹ کر پہلی بار یوئیفا چیمپئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

مانچسٹر سٹی اس سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ اور ایف اے کپ کی ٹرافی بھی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے، اس طرح مانچسٹر سٹی تینوں ٹائٹل ایک ساتھ جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے، اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ نے یہ اعزاز 1999 میں اپنے نام کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘