ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حالیہ حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار کرلی گئی ہے۔ مختلف کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج میں حملہ آوروں کی ہر حرکت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ہیڈکوارٹر کی طرف راستے میں الٹی سمت سے آئے۔ ہیڈکوارٹر کے قریب پہنچ کر انہوں نے دکان کے پاس موٹرسائیکل کھڑی کی۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، تینوں خودکش حملہ آور ہلاک، 3 اہلکار شہید

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پہلے خودکش حملہ آور ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر انتظار کرتا رہا۔ فوٹیج میں ایک حملہ آور کو ٹوپی پہنے اور چادر میں بار بار چہرہ چھپاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں حملہ آور کچھ فاصلہ پیدل بھی آیا، اور اس کے قریب طلبا اور گاڑیاں گزرتی رہیں۔

حملہ آور نے پہلے گیٹ پر دھماکا کیا، جس کے دھوئیں میں 2 دیگر حملہ آور اندر داخل ہوئے۔ اندر داخل ہونے کے بعد بکتربند گاڑی نے ان کا راستہ روک دیا، جس کی وجہ سے حملہ آور پارکنگ ایریا میں چلے گئے۔ فوٹیج میں حملہ آوروں کو پارکنگ سے باہر نکلنے کی متعدد کوشش کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی، پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا منظر بھی فوٹیج میں واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ: پولیس کو سہولت کاروں کی تلاش، کیا حملہ آور افغان تھے؟

حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات میں اہم پیش رفت متوقع ہے اور حملہ آوروں کی شناخت اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں تک پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور میں واقع فیڈرل کانسٹیبلری کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں 3 خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا