عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق اپوزیشن لیڈر اور تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما عمر ایوب خان کو 4 اکتوبر کے احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

عدالت نے عدم حاضری پر سخت اظہارِ برہمی کرتے ہوئے نہ صرف عمر ایوب کی ملکی و غیر ملکی جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں بلکہ ان کا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

عدالت کے روبرو یہ مؤقف پیش کیا گیا کہ تھانہ نون میں درج مقدمے میں عمر ایوب کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت کارروائی جاری ہے۔

مقدمہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اُس احتجاج سے متعلق ہے جس میں پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کیسز میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت مسترد

تحریکِ انصاف کے کئی رہنما اس مقدمے میں نامزد ہیں، تاہم عمر ایوب کی بارہا عدالتی طلبی کے باوجود عدم پیشی کے باعث عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا۔

آئندہ سماعت پر اُن کی جائیداد کے ریکارڈ کی فراہمی اور مزید قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب

پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ

علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

فرانسیسی مصور رینوار کی نایاب پینٹنگ 1.68 ملین ڈالر میں نیلام

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا