سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کےنئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اچھے کام کریں گے تو ان کی حمایت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چشمہ رائٹ بینک کینال کو پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے ذریعے جلد شروع کرایا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سہیل آفریدی نے صوبے کا شیئر مانگنے کے لیے وفاق کو خط لکھا تو انہوں نے بھی اس عمل کی حمایت کی۔

مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ لیکن وفاق سے دلیل کے ساتھ بات کی جاسکتی ہے نہ کہ  گالم گلوچ کے ذریعے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان اور ترقی کے لیے ہمیں وفاق کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ نے امن جرگے کے موقعے پر مجھ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دی جو کہ ایک اچھی بات ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے رویے کا وقت کے ساتھ پتا چلے گا۔

مزید پڑھیںں: کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے دور میں کرپشن کے الزامات لگے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سی آئی اے پولیس کی کامیاب کارروائی، مغوی بازیاب

پاکستان میں بے گھر لوگوں کے لیے پروگرام کا آغاز

پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں Al Battar-II کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

حلال گوشت پیش کرنے پر بھارتی ریلوے کو نوٹس جاری

ہانگ کانگ میں رہائشی ٹاورز میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 13ہوگئی

ویڈیو

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

شہباز شریف کی چھٹی، مریم نواز اگلی وزیراعظم، قومی اسمبلی تحلیل، نئے الیکشن کی گونچ، کل کا دن اہم کیوں؟

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا