اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما فرخ کھوکھر کو مبینہ طور پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتاری زیرو پوائنٹ پر قائم چیک پوائنٹ سے عمل میں آئی، جہاں تلاشی کے دوران اسلحہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔
گرفتاری کے بعد فرخ کھوکھر کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے ایک معروف سیاسی گھرانے سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے چند ماہ قبل جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تمام قانونی پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔














