تھائی لینڈ کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے اور 400 ملی میٹر سے زائد بارش کے بعد 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
سیلابی صورتحال میں ہلاکتیں بڑھ کر 33 ہو گئی ہیں، جبکہ تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں مجموعی طور پر 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
سیلاب 10 صوبوں سے گزرا جبکہ ملائیشیا کی 8 ریاستیں بھی بدترین متاثر ہوئیں۔
ہاٹ یائی سمیت کئی شہروں میں ہسپتال، بازار، تعلیمی ادارے، متعدد عمارتیں
زیرِ آب آگئیں، جس کے باعث اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔
ہزاروں شہری اپنی چھتوں پر پھنس گئے ہیں جہاں فوجی ہیلی کاپٹرز خوراک، پانی، آکسیجن سلنڈر اور دیگر ضروری سامان پہنچا رہے ہیں۔
تھائی حکومت کے مطابق 9.8 لاکھ (980,000) سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں۔
ادھر انڈونیشیا میں بھی حالیہ بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 24 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔














