پاکستان اور بحرین کا علاقائی سلامتی اور انسدادِ منشیات تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بحرین نے علاقائی سلامتی، انسدادِ منشیات تعاون اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے دوطرفہ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی نے بحرین کے وزیرِ داخلہ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ آل خلیفہ سے منامہ میں اہم ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال، منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تربیت و استعداد بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے میں اضافے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں دونوں وزرائے داخلہ نے انسدادِ منشیات کے شعبے میں قریبی تعاون، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور معلومات کے مؤثر تبادلے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل نے انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترامیم کو مسترد کر دیا

محسن نقوی نے بحرینی ہم منصب کی جانب سے گرمجوش میزبانی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور استحکام کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے بحرینی عزم کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، اور دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان قریبی رابطہ خطے میں امن و سلامتی کے لیے ناگزیر ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے اپنے عوام کے باہمی مفاد اور زیادہ محفوظ مستقبل کے لیے شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟