عمران خان کیخلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر پر احتجاج ہر منگل کو کیوں؟ پی ٹی آئی نے وجہ بتادی

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریکِ انصاف نے عمران خان کے مقدمات کی سماعت میں مبینہ تاخیر اور ملاقات نہ ہونے کے خلاف اسلام آباد میں پرامن احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

احتجاج ہر منگل کو ہوگا، جس کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے کیسز سننے میں تاخیر پر پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کا اعلان

پشاور کے حیات آباد میں 26 نومبر کے حوالے سے منعقدہ ایک پارٹی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس تناطر میں پارٹی نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ فیصلے کے مطابق تمام منتخب اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر جمع ہوں گے اور دوپہر ایک بجے تک پُرامن احتجاج کریں گے۔

جبکہ ایک بجے کے بعد یہ منتخب اراکین عمران خان کی بہنوں کے ساتھ اڈیالہ جیل جائیں گے اور وہاں جیل کے باہر بطور پُرامن احتجاج بیٹھیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سیاسی قیدی نہیں، دباؤ ڈال کر این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزرا کی غیرملکی میڈیا سے گفتگو

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت اور ورکرز سے درخواست کی کہ منتخب اراکین پر کڑی نظر رکھی جائے اور ان کی حاضری یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک جاری ہے اور وہ خود جمعرات کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے جائیں گے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک میں تیزی لائی جائے اور ہر منگل کو احتجاج ہونا چاہیے۔ انہوں نے 7 دسمبر کو پشاور میں ایک جلسے کا بھی اعلان کیا۔

صرف ہر منگل کو احتجاج کیوں؟

پی ٹی آئی کے مطابق ہر منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ پارٹی کا ہے اور سہیل آفریدی منتخب اراکین اور کابینہ ممبران کی شرکت یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔

ان کے مطابق ہر منگل صرف منتخب اراکین کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، البتہ ورکرز چاہیں تو شریک ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کیوں نہیں دی جاسکتی؟ تحریری فیصلہ جاری

پی ٹی آئی ضلع پشاور کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اکرام کٹھانہ نے بتایا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے سرگرم ہے اور ہر منگل کو پُرامن احتجاج اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ان کے مطابق عمران خان کی بہنیں ہر منگل اور جمعرات کو مقدمات اور ملاقات کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور اڈیالہ جیل آتی ہیں اور ان کی سپورٹ اور حوصلہ افزائی کے لیے پارٹی نے ہر منگل کو احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج میں اب اجتماعی استخارہ ہوگا، شیرافضل مروت کا طنز

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان کی بہنوں کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس پر وہ اور پارٹی ورکرز عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی تک یہ تحریک جاری رہے گی اور پارٹی ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

سلیم خان کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، گھر کب جائیں گے؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا