’زندگی کی تصدیق کا مطالبہ کریں‘، عمران خان کے بیٹے کی عالمی برادری سے اپیل

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے والد کی جیل میں صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم کو گزشتہ 6 ہفتوں سے مکمل تنہائی میں رکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ان کے بیان کے مطابق، عمران خان کو جیل میں نہ اہلِ خانہ سے رابطے کی اجازت ہے اور نہ ہی ان کی صحت یا حالت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی تناؤ میں شدت، عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھرنا جاری

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گرفتار ہوئے 845 دن گزر چکے ہیں اور اس دوران اب انہیں ’ڈیتھ سیل جیسے ماحول‘ میں رکھا جا رہا ہے۔

قاسم خان کے بقول، عمران خان کی جیل میں ’بے خبری‘ کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

قاسم خان کے مطابق عدالت کے واضح احکامات کے باوجود عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روک دیا گیا ہے، جبکہ خود انہیں اور ان کے بھائی کو بھی والد سے کسی قسم کا رابطہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

’یہ مکمل اندھیرا کسی حفاظتی پروٹوکول کا حصہ نہیں۔ یہ ایک جان بوجھ کر کی گئی کوشش ہے تاکہ ان کی حالت کو چھپایا جائے اور ہمارے خاندان کو یہ نہ معلوم ہو سکے کہ وہ محفوظ ہیں یا نہیں۔‘

قاسم خان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کی تنہائی، عدم رسائی اور موجودہ حالات کی تمام قانونی، اخلاقی اور بین الاقوامی ذمہ داری پاکستان کی حکومت اور ’اس کے آقاؤں‘ پر عائد ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

انہوں نے عالمی برادری، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور جمہوری اداروں سے اپیل کی کہ فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئےعمران خان کی زندگی کی تصدیق، عدالت کے احکامات کے مطابق رسائی کی فراہمی، اور انہیں درپیش غیرانسانی تنہائی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔

قاسم خان نے اپنے بیان کے آخر میں مطالبہ کیا کہ پاکستان کے ’سب سے مقبول سیاسی رہنما‘ کی رہائی عمل میں لائی جائے جنہیں، ان کے بقول، صرف سیاسی وجوہات کی بنیاد پر قید رکھا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دفتر خارجہ میں قونصلر خدمات کے لیے شام کی شفٹ کا آغاز، اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھا دیے گئے

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، کاروبار اور معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردوبدل، پیٹرول ایک روپے سستا اور ڈیزل 3.37 روپے مہنگا

ایران سے بات چیت جاری ہے، ناکامی کی صورت میں سخت حملہ کردیں گے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

ویڈیو

ڈی ڈبلیو کی پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر دستاویزی فلم: صحافت یا پروپیگنڈا؟

طالبان مخالف مزاحمت نئے مرحلے میں داخل، مسلح جدوجہد مقامی کارروائیوں سے منظم بغاوت کی جانب گامزن

کراچی کی منور چورنگی پر اب ٹریفک جام نہیں ہوگا، انڈر پاس عوام کے لیے کھول دیا گیا

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان