سری لنکا میں سیلاب سے جانی نقصان پر صدر آصف زرداری کا اظہار تعزیت

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور املاک کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدرِ مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 56 تک پہنچ گئیں، دفاتر اور اسکولز بند

انہوں نے اس مشکل وقت میں سری لنکا کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اس کٹھن گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے جو بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو شدید متاثر کر رہی ہے، حالانکہ اس ماحولیاتی بگاڑ میں ان کا کردار انتہائی محدود ہے۔

مزید پڑھیں:میکسیکو میں تباہ کن سیلاب، 130 افراد ہلاک یا لاپتا ہوگئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان خود بھی موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے گزر چکا ہے، اس لیے متاثرہ ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور مشترکہ حکمتِ عملی انتہائی ناگزیر ہے۔

صدرِ مملکت نے بحران کے وقت ایک دوسرے کی مدد، موسمیاتی لچک، پیشگی تیاری اور تخفیف سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے سری لنکا کے صدرانورا کمارا ڈسانائیکے کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ اجلاس: اراکین کا امریکا ایران جنگ بندی پر وزیراعظم، وزیر خارجہ اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین

’پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد‘: محمود اچکزئی کا حکومت کی غیرمشروط حمایت کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش

پی ایس ایل 11، حیدر آباد کنگز مین کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری

پی ٹی آئی کا لیاقت باغ میں جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟