سری لنکا میں سائیکلون ڈٹواہ کے سبب مسلسل بارشوں نے شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈز پیدا کر دیے ہیں، جس سے اب تک کم از کم 56 افراد ہلاک اور 20 سے زائد لاپتا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ویتنام میں موسلادھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 90 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر
مقامی حکام کے مطابق شدید موسم کی وجہ سے 43,991 افراد متاثر ہوئے ہیں اور کم از کم 600 مکانات جزوی طور پر نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔ ریل خدمات معطل کی گئی ہیں اور کولمبو کے لیے پانچ پروازیں جنوبی بھارتی شہر تھرواٹھاپورم منتقل کر دی گئیں۔

ریلیف اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں، لیکن بجلی کی بندش، لینڈ سلائیڈز اور سڑکوں کی بندش نے امدادی کوششوں کو متاثر کیا ہے۔ سری لنکا کے وزیرِ ارضیاتی امور نے کیلانائی دریا کے خطرناک سیلاب کی وارننگ دی ہے، جو کولمبو کے کنارے واقع ہے۔
At least 56 people are dead and 21 missing in Sri Lanka after floods and landslides destroyed homes.
Nearly 44,000 affected as Cyclone Ditwah nears.
Red flood alerts issued for Colombo and Kelani River valley. #SriLanka pic.twitter.com/VLceC0MppE
— BPI News (@BPINewsOrg) November 28, 2025
ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کولمبو کے مرکزی کرکٹ اسٹیڈیم کو 3,000 بے گھر افراد کے لیے عارضی مرکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ سیاحت بورڈ نے متاثرہ سیاحوں کے لیے ہاٹ لائن بھی قائم کی ہے۔
بھارت نے سری لنکا کو انسانی ہمدردی اور ریلیف سامان بھیجا ہے، اور آئی این ایس وکرانت سے ہیلی کاپٹر تعینات کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ ریسکیو اور ریلیف میں مدد فراہم کی جا سکے۔ سری لنکا کی ایئر فورس نے ایک پل پر پھنسے 13 افراد کو بیل-212 ہیلی کاپٹر سے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

سائیکلون ڈٹواہ سری لنکا سے کمزور ہو کر بھارتی ریاستوں تمل ناڑو اور آندھرا پردیش کی طرف بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ غیر معمولی بارشوں نے انڈونیشیا میں 90 افراد کی ہلاکت اور ویتنام، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔













