عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کے بھارتی میڈیا چینلز پر انٹرویوز، مقصد کیا ہے؟

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں اور ان کی صحت کے معاملے کو لے کر افغانستان اور انڈیا کے میڈیا نے پراپیگنڈا شروع کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کل شب عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نے متعدد بھارتی نیوز چینلز کو انٹرویوز دیے، ان چینلز میں اے این آئی بھی شامل تھا جو بھارت کی نیوز ایجنسی ہے اور اسے نریندر مودی کا حامی سمجھا جاتا ہے۔ انٹرویو کے بعد نورین نیازی کے کلپس اے این آئی نے چلا کر پراپیگنڈا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: لگتا ہے اڈیالہ جیل میں مارشل لا لگا ہوا ہے، عمران خان کی بہن نورین نیازی بھی سامنے آگئیں

اے پی بی نیوز جسےانتہا پسند جماعت بی جے پی کا ماؤتھ پیس سمجھا جاتا ہے، نے بھی نورین نیازی کا انٹرویو نشر کیا۔ اس کے علاوہ این ڈی ٹی وی، نیوز9 اور این ڈی ٹی وی انگلش پر بھی عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر نورین نیازی کے انٹرویوز نشر ہوئے۔

ان انٹرویوز کے بعد پاکستان مخالف بھارتی صحافی ارناب گوسوامی اور برکھادت نے بھی ان انٹرویوز کی بنیاد پر پروگرام کیے اور پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دیا۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم

واضح رہے کہ اس سے قبل مئی میں پاک انڈیا جنگ کو علیمہ خان نے ڈراما بازی قرار دیا تھا۔

نورین نیازی کے بھارتی میڈیا پر انٹرویوز کے بعد شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور ماہرین کے مطابق پاکستان کے اندرونی مسائل کو بین الاقوامی محاذ پر لے جانے کا مقصد پاکستان کے خلاف ملک دشمن عناصر کو صف بندی کرنے کا جواز مہیا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کی ہڑتالیں غیر قانونی قرار؛ وفاقی آئینی عدالت کا تفصیلی فیصلہ جاری

کاروباری رہنماؤں کا حکومتی معاشی پالیسیوں پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کا عزم

ملک بھر میں دکانیں، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس جلد بند کرنے کا نیا شیڈول جاری

لاپتا امریکی سائنسدان خاتون کی باقیات جنگل سے برآمد، پراسرار گمشدگیاں معمہ بن گئیں

کالج میں دیمک زدہ نقدی اور ’خفیہ کمرہ‘ برآمد، سیاسی پارٹیوں میں کشیدگی

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی