واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر افغان نژاد حملہ آور کے فائرنگ واقعے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’تھرڈ ورلڈ ممالک‘ سے امیگریشن مستقل طور پر روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افغان دہشتگرد کی فائرنگ، 2 نیشنل گارڈ اہلکاروں کی حالت تشویشناک
ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں نہ صرف امیگریشن بند کرنا ضروری ہے بلکہ ملک میں ’ریورس مائیگریشن‘ کے عمل کو بھی تیز کرنا ہوگا تاکہ سیکیورٹی خطرات پر قابو پایا جا سکے۔
ریورس مائیگریشن کیا ہے؟
ریورس مائیگریشن سے مراد وہ عمل ہے جس میں لوگ کسی ملک یا خطے میں آنے کے بجائے واپس اپنے اصل ملک یا آبائی مقام کی طرف منتقل ہونا شروع ہو جائیں۔














