پرتھ ٹیسٹ کی پچ پر نامناسب تبصرے کے بعد آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئے ہیں۔سابق ایشیز کھلاڑی نے اپنی فاؤنڈیشن کے ظہرانے کے دوران آئی سی سی کی جانب سے ’ویری گڈ‘ قرار دی جانے والی پچ کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کیے جنہیں کرکٹ آسٹریلیا نے نامناسب قرار دیا ہے۔
پابندی اور وضاحت کا امکان
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا عثمان خواجہ سے باضابطہ وضاحت طلب کر سکتا ہے اور اگر ضروری ہوا تو کھلاڑی کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کا مؤقف ہے کہ پبلک سطح پر کھلاڑی اس قسم کے تبصرے کرنے کا اختیار نہیں رکھتے۔

عثمان خواجہ پرتھ ٹیسٹ سے قبل گولف کھیلنے کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے، جس کے سبب وہ اوپننگ کے لیے میچ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کی بیٹیوں کے ہمراہ نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
اس پر سابق کرکٹرز اور ماہرین نے ان کے ڈراپ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم 4 دسمبر سے شروع ہونے والے ایشیز سیریز کے ڈے اینڈ نائٹ برسبین ٹیسٹ کے اسکواڈ میں انہیں برقرار رکھا گیا ہے۔














