راولپنڈی میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں سری لنکا کی ٹیم 19.1 اوورز میں 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا۔
کامل مشہارا 59 رنز بنا کر نمایاں رہے، کوسل مینڈس 14 اور پتھم نسانکا 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سری لنکا کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
Sri Lanka lose their last 9️⃣ wickets for just 30 runs 😲
Pakistan simply unstoppable with the ball 🔥
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#CricketKiJeet | #PAKvSL | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/4mlfpRPr6P
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 29, 2025
پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور شاہین آفریدی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے دو اور صائم ایوب اور سلمان مرزا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر داسن شناکا الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد وسیم جونیئر کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
Inside edge onto the stumps! Nawaz adding to Sri Lanka's batting woes 💫
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#CricketKiJeet | #PAKvSL | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/oj18svA0SY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 29, 2025
کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ معمول پچ نہیں پھر بھی اچھے رنز بننے کی امید ہے، لگتا ہے اس پچ پر 170 سے 180 کے قریب رنز بنیں گے، کوشش ہوگی اپنی سو فیصد صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں جب بھی اچھا پرفارم کرتے ہیں میچ جیتتے ہیں، کوشش کریں گے اچھا آغاز کریں۔
One change to our playing XI for the T20I tri-series final 🆚 Sri Lanka
📺 Watch live in the UK region, sign up now at https://t.co/Z0RXSR7gYM#CricketKiJeet | #PAKvSL | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/roJzVhG4nm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 29, 2025
سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ بڑا میچ ہے اور اس کے لیے تیار ہیں، لگتا ہے 160 سے 170 رنز اس پچ پر اچھا ٹوٹل ہوگا۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں۔













