پاکستان سے ہزیمت آمیز شکست، بھارت کا روس سے مزید ایس-400 میزائل خریدنے کا فیصلہ

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ مئی میں ہونے والی کشیدگی کے بعد روسی ساختہ ایس-400 فضائی دفاعی نظام کے لیے میزائلوں کی نئی کھیپ خریدنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس نے بھارت کو ایس-400 میزائل سسٹمز کی ترسیل روک دی، وجہ کی بنی؟

ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزارتِ دفاع 300 میزائلوں کی خریداری کے لیے روسی کمپنی روسوبورون ایکسپورٹ کو تقریباً 1.2 ارب ڈالر مالیت کی ’ریکویسٹ فار پروپوزل‘ بھیجنے والی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دفاعی وزیر راجناتھ سنگھ منصوبے کی منظوری دے چکے ہیں، جبکہ 2 اعلیٰ سرکاری کمیٹیوں سے حتمی منظوری کے بعد خریداری مارچ 2026 تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔

اخبار کے مطابق نئی دہلی روس سے ’پانٹسر‘ شارٹ اینڈ میڈیم رینج ایئر ڈیفنس سسٹم خریدنے پر بھی غور کر رہا ہے، جسے ایس-400 کے ساتھ جوڑ کر فضائی حملوں، ڈرونز، میزائل اور راکٹوں کے خلاف تہہ دار دفاعی ڈھال تیار کی جا سکتی ہے۔

دفاعی تعاون روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے آئندہ ماہ نئی دہلی میں سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم موضوع رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے