سہ ملکی سیریز میں محمد نواز کو مین آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا، محمد نواز نے سری لنکا کے خلاف فائنل میں 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز فائنل: محمد نواز کی افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک
انہوں نے سیریز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں۔
’دیکھتے ہیں کہ ٹیم کو پارٹنرشپ درکار ہے یا جارحانہ کھیل کی ضرورت‘
محمد نواز نے فائنل کے بعد گفتگو میں کہا کہ جب ٹیم کو ضرورت ہو تو اس وقت کارکردگی دکھانا سب سے اہم ہوتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ کوچز کے ساتھ مکمل منصوبہ بندی کرتے ہیں اور بطور اسپنر سادگی کے ساتھ گیند بازی کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ٹی20 سہ ملکی سیریز اپنے نام کرلی
ان کا کہنا تھا کہ فنگر اسپنر ہونے کی وجہ سے زیادہ آپشنز نہیں ہوتے، اس لیے وہ میچ کی صورتحال کو پڑھ کر اسی کے مطابق بولنگ کرتے ہیں۔
بیٹنگ کے حوالے سے محمد نواز کا کہنا تھا کہ وہ ہر موقع پر یہ دیکھتے ہیں کہ ٹیم کو پارٹنرشپ درکار ہے یا جارحانہ کھیل کی ضرورت ہے، اور اسی حساب سے بیٹنگ کرتے ہیں۔














