اسلام آباد میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی دودھ جلیبی کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں موجود دودھ جلیبی کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ ایک مقامی دودھ جلیبی شاپ میں لوگ گرم دودھ اور تازہ تلی ہوئی جلیبی کے منفرد ذائقے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئے ہوئے تھے۔
دکان دار کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ تازہ جلیبی تیار کرتے ہیں اور دودھ کو گرم رکھ کر پیش کرتے ہیں تاکہ سرد موسم میں گاہکوں کو بہترین ذائقہ فراہم کیا جا سکے۔ دودھ میں شامل کی جانے والی الائچی نہ صرف خوشبو بڑھاتی ہے بلکہ ذائقہ کو بھی مزید دلکش بناتی ہے۔
گاہکوں سے بات چیت میں عطا اللہ نامی شہری نے بتایا کہ وہ روزانہ اس دکان پر دودھ جلیبی کھانے آتے ہیں۔ ان کے مطابق چونکہ ان کے پاس اپنی بھینسیں ہیں، انہیں معیاری اور خالص دودھ ملتا ہے، اسی لیے وہ اس مخصوص جگہ سے دودھ جلیبی لینا پسند کرتے ہیں۔
سرد موسم میں یہ گرم اور روایتی لذت شہریوں کو اپنی جانب متوجہ رکھے ہوئے ہے۔













