امریکا میں ایک اور افغان نژاد شخص گرفتار، سوشل میڈیا پر بم بنانے کی دھمکی دینے کا الزام

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق تفتیش کاروں نے ایک افغان نژاد شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر بم بنانے اور ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ایک عمارت کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

ڈی ایچ ایس کی اسسٹنٹ سیکریٹری ٹریشا میک لافلن کے مطابق، محمد داؤد الوکزئی کو منگل کے روز گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے ہفتے کو اپنے سوشل میڈیا بیان میں اس گرفتاری کی تصدیق کی۔

یہ بھی پڑھیے: وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ، نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار

عدالتی ریکارڈ کے مطابق الوکزئی کو ریاستی سطح پر دہشت گردی کی دھمکیوں کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور وہ ٹیرنٹ کاؤنٹی کی جیل میں بند ہیں۔

الوکزئی کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایک روز بعد واشنگٹن ڈی سی میں ایک اور افغان نژاد شخص رحمن اللّٰہ لکنوال نے مبینہ طور پر دو نیشنل گارڈ اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

حملے میں زخمی ہونے والی یو ایس آرمی اسپیشلسٹ سارہ بیک اسٹروم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔ رحمن اللّٰہ پر اب فرسٹ ڈگری مرڈر کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ٹریشا میک لافلن نے ایکس پر دعویٰ کیا کہ الوکزئی نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ بم تیار کرنے کا دعویٰ کرتا نظر آتا ہے اور اس کا ممکنہ ہدف فورٹ ورتھ کا علاقہ تھا۔

یہ بھی پڑھیے: افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

محمد الوکزئی کی گرفتاری کی بکنگ فوٹو 25 نومبر 2025 کی ہے، جو ٹیرنٹ کاؤنٹی کوریکشن سینٹر نے جاری کی۔ الوکزئی کے وکیل سے متعلق معلومات فی الحال دستیاب نہیں ہو سکیں۔

ڈی ایچ ایس عہدیدار کے مطابق امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے الوکزئی کے لیے ایک امیگریشن ریٹینر بھی جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ اسے وفاقی حراست میں لیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انجینیئر محمد علی مرزا کے خلاف اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی درخواست پر سماعت ملتوی

لندن اور بیجنگ میں قربت؟ برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کا چین کا اہم دورہ شروع

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟