چاند کی سطح پر پھیلی پراسرار روشنیاں

منگل 31 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چاند کی سطح پر ہونے والے روشنیوں کے پراسرار جھماکوں نے سائنسدانوں کو حیران کیا ہوا ہے اور وہ ابھی تک ان کی ٹھوس وجوہات معلوم نہیں کر سکے۔

ہر ہفتے چاند کے مختلف حصوں میں یہ روشنیاں کبھی لمحاتی جھماکوں کی شکل میں نظر آتی ہیں اور پھر غائب ہو جاتی ہیں اور کبھی گھنٹوں جگمگاتی رہتی ہیں، بعض اوقات پراسرار طور پر چاند کے کچھ حصوں پر مکمل اندھیر چھا جاتا ہے۔

باوجود اس کے کہ کئی دہائیوں سے ان کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے، سائنسدان ابھی تک یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ روشنیوں میں یہ عجیب و غریب تبدیلیاں کس لیے وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔

سائنسدان اس پراسرار عمل کو ’’عارضی قمری مظہر ‘‘ قرار دیتے ہیں، 1970 کی دہائی میں شائع ہونے والے ایک سائنسی جریدے میں بیان کیا گیا کہ روشنیوں کی رنگت کبھی نیم گلابی تو کبھی سرخ دیکھی گئی ہے۔

اس جریدے میں بتایا گیا کہ یہ روشنیاں میلوں تک پھیلے علاقے میں عموماً 20 منٹ تک نظر آتی ہیں لیکن بعض اوقات ان کا دورانیہ گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے۔

اس پراسرار مظہر کی کئی توجیہات پیش کی گئی ہیں جن میں چاند سے شہاب ثاقب کا ٹکراؤ، شمسی ہواؤں کا چاند پر پھیلی دھول سے تصادم اور چاند کی حرکت کے بعد سورج کی روشنی کے باعث پیدا ہونے والی گیسیں شامل ہیں۔ لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ کن تشریح سامنے نہیں آئی۔

اب سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ بالآخر ان پراسرار روشنیوں کا راز پا لیں گے، اس کے لیے انہیں چاند کی سطح کو منظم طریقے سے چھاننا اور طویل مدت تک اس کا جائزہ لینا ہو گا۔

ایسی ایک کوشش جرمنی کی ایک یونیورسٹی کے پروفیسر حقان کائیل نے کی ہے، ان کی ٹیم نے اسپین میں ایک دوربین تیار کی ہے جس نے اس سال کے آغاز میں کام شروع کر دیا ہے۔

یہ دوربین روزانہ شام کے بعد چاند کی سطح کا جائزہ لے گی اور روشنی کے جھماکوں کو تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں ریکارڈ کر کے واپس بھیجتی رہے گی اور ٹیم اس کا تفصیلی جائزہ لیتی رہے گی۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مستقبل قریب میں چاند پر بستیاں بسانے سے پہلے اس کی سطح کا مکمل مشاہدہ لازم ہے، قمری روشنیوں کا تجزیہ اس سلسلے کی اہم کڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میرے مرنے کے بعد بیوی کی دیکھ بھال کون کرے گا؟ 65 سالہ شخص نے بیوی کا قتل کردیا

آزاد کشمیر میں بروقت الیکشن کی راہ ہموار، غلام مصطفیٰ مغل نے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھالیا

وفاقی آئینی عدالت نے خیبر پختونخوا کا تعمیراتی خدمات پر ٹیکس قانونی قراردیدیا

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’رمضان سے پہلے نازیبا ساڑھیاں اور اب سر پر ڈوپٹا؟‘ لائیو کالر کا جویریہ سعود سے سخت سوال

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب