چولستان کے اونٹوں میں پہلی بار ’گل گھوٹو‘ بیماری کی تصدیق

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چولستان کے اونٹوں میں پائے جانی والی پراسرار بیماری کی تشخیص ہو گئی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کو عام طور پر گل گھوٹو کی بیماری کہا جاتا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی لیبارٹری نے رپورٹ جاری کردی رپورٹ کے مطابق اونٹوں کے خون سے جو نمونہ جات لیے گئے ان میں ’پیسچریلا ملٹو سائڈ‘ بیکٹریا پایا گیا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈاکٹروں کے مطابق یہ بیکٹریا جانوروں کے گلے میں انفیکشن پیدا کرتا ہے جس سے سانس لینے میں دشواری پیدا ہوتی ہے اگر جانور کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو جانور مر جاتے ہیں۔

ڈائریکٹر لائیو اسٹاک بہاولپور ڈاکٹر سبطین بخاری کا کہنا ہے کہ چولستان میں کل 30ہزار اونٹ ہیں 21170 اونٹوں کی انسپکشن کی گئی جبکہ 2500 اونٹوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

انہوں نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیماری دوسرے جانوروں بھیڑ بکریوں گائے بھینس میں پائی جاتی تھی لیکن پہلی مرتبہ یہ بیماری چولستان کے اونٹوں میں پائی گئی ہے۔

’جس کی ہم نے بروقت ویکسینیشن کر لی ہے اس وقت ہماری 18 میڈیکل وین چولستان میں موجود ہیں جو اونٹوں کے علاج معالجے میں مصروف ہیں۔‘

ڈاکٹر سبطین بخاری  کا یہ بھی کہنا ہے کہ گلو گھوٹو بیماری عام  طور پر بھینسوں میں پائی جاتی ہے لیکن اب اس کا مکمل علاج ہے ویکسین سے پہلے اس بیماری سے مرنے والے جانوروں کی شرح بہت زیادہ تھی۔

چولستان علاقہ بجنوٹ سے تعلق رکھنے والے مویشی پال عمر کٹپال کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں اونٹ مرے تو ہیں لیکن ہمارے اونٹوں کی بروقت ویکسینیشن ہو گئی جس سے ہمارے اونٹ بچ گئے۔

وی نیوز  کے سروے کے مطابق چولستان میں گل گھوٹو کی بیماری سے مرنے والے اونٹوں کی تعداد 10 سے زیادہ ہے کیونکہ 10 اونٹ تو صادق آباد کے علاقے میں مرے، اسی طرح قلعہ دراوڑ، بجنوٹ، اسلام گڑھ ،لاڑ دا کھوہ میں بھی کافی اونٹ مرے۔

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چولستان کے ایک مویشی پالنے والے فاروق سندھو کا کہنا ہے ان کے کچھ ایسے چولستانی مویشی پال ہیں جن کے اونٹ بھارتی سرحد تک جاتے تھے۔

’کچھ اونٹوں کے واپس نہ آنے پر خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی اس بیماری کا شکار ہو کر مر گئے ہوں گے کیونکہ ان کے ساتھ والے گئے اونٹ واپس آگئے ہیں۔‘

فاروق سندھو کے مطابق اس بیماری سے مرنے والوں اونٹوں کی تعداد زیادہ ہے، وی نیوز کے سروے کے مطابق چولستان میں 30سے زیادہ اونٹ اس بیماری کا شکار ہو کر مر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی کی توجہ طلبی اور جرمن چانسلر کی دوری، بھارتی وزیراعظم ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے

ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو 26 نومبر سے بھی زیادہ سخت کارروائی کا سامنا ہوگا، طلال چوہدری

بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی کی قیادت میں انتخابی اتحاد، 253 نشستوں پر انتخابی معاہدہ طے

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘