آکسفورڈ ڈکشنری نے’ریج بیٹ‘ کو سال 2025 کا لفظ قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسان اور چیٹ بوٹ کے تعلق کے لیے خاص لفظ جسے کیمبرج ڈکشنری نے سال 2025 کا ورڈ بھی قرار دے دیا
یہ اصطلاح حالیہ برسوں میں آن لائن دنیا میں مقبول ہونے والی نئی ڈیجیٹل زبان کا اہم حصہ بن کر ابھری ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) کے مطابق ریج بیٹ ایسے آن لائن مواد کو کہا جاتا ہے جو دانستہ طور پر غصہ، اشتعال یا ناگواری پیدا کرنے کے لیے تیار کیا جائے تاکہ کسی ویب پیج یا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی ٹریفک اور انگیجمنٹ میں اضافہ ہوسکے۔
آکسفورڈ کے مطابق گزشتہ 12 ماہ میں ریج بیٹ کے استعمال میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ صرف 3 دن میں 30 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ یہ 2025 کا لفظِ سال منتخب ہوا۔
مزید پڑھیے: آن لائن رشتہ ایپس پر ہراسانی کے خطرات کیوں بڑھتے جا رہے ہیں؟
او یو پی نے اپنی ویب سائٹ پر وضاحت کی کہ ریج بیٹ 2 قدیم انگریزی الفاظ ‘rage’ اور ‘bait’ پر مشتمل ایک مرکب لفظ ہے جن کی تاریخ قرون وسطیٰ تک پہنچتی ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اس اصطلاح کا ابھرنا انگریزی زبان کی لچک اور ارتقائی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے جس میں 2 موجود الفاظ مل کر خصوصاً آن لائن دنیا کے تناظر میں ایک مخصوص اور عصری معنی پیدا کرتے ہیں۔
آکسفورڈ کی شارٹ لسٹ میں دیگر الفاظ aura farming اور biohack بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں: جرمنی میں آن لائن نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن
دوسری جانب کیمبرج ڈکشنری نے نومبر میں اعلان کیا تھا کہ اس کا 2025 کا لفظِ سال ’پیرا سوشل‘ ہے۔ یہ اس قسم کے تعلق کو بیان کرتا ہے جس میں کوئی شخص کسی مشہور شخصیت کے ساتھ تعلق یا قربت محسوس کرتا ہے حالانکہ وہ ایک دوسرے کو حقیقی طور پر نہیں جانتے۔ یہ لفظ مصنوعی ذہانت (اے آئی ماڈل) سے انسانی تعلق کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔













