سابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو بھارت میں ’انسپائریشن آف جنریشن ایوارڈ‘ سے نوازا گیا، ثانیہ مرزا کو خواتین کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پھیلانے پر ایواڈ سے نوازا گیا۔
اسپورٹس اسٹار ثانیہ مرزا کو پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ملنے والی پذیرائی اور ان کی کھیلوں کے شعبے میں پیش کی جانے والی نمایاں خدمات کی بدولت دیا گیا۔
ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ہلکے نیلے رنگ کی ساڑھی میں ملبوث ہاتھ میں ایوارڈ تھامے تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ خواتین کے اس ایوارڈ میں مجھے نامزد کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی حوصلی افزائی کے لیے مجھے چننے پر میں تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور آئندہ بھی اپنی بھرپور کوشش کروں گی کہ میرے کاموں سے نئی نسل کو حوصلہ افزائی ہو۔
View this post on Instagram
واضح رہے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو ایک دوسرے سے علیحدہ ہونے جیسی افواہوں کا سامنا ہے۔ دونوں اسپورٹس اسٹارز نے 2013 میں شادی کی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام ازہان ملک ہے۔
گزشتہ سال دسمبر میں افواہیں پھیلنی شروع ہو گئی تھیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔
مزید پڑھیں
جبکہ دونوں ستاروں نے اپنے اپنے بیان میں ایک دوسرے سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کی ہے۔ شعیب ملک نے اپنئ بیان میں کہا تھا کہ ہم دونوں کی اپنی اپنی مصروفیات ہیں، اس لیے الگ رہ رہے ہیں۔
دوسری جانب ثانیہ مرزا نے بھی عمرہ پر جاتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میری اور شعیب کی الگ الگ مصروفیات ہیں اس لیے دونوں اپنی اپنی زنگی میں مصروف ہیں اور میں ازہان کو لے کر تھوڑا بریک لے رہی ہوں۔