سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے کہا ہے کہ عمران خان جیل میں مکمل صحت مند ہیں تاہم وہ بہت غصے میں تھے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی صوابی احتجاج پر تقسیم، عمران خان کی بہنوں کی ہدایت تک موٹروے پر دھرنے کا اعلان
عظمیٰ خان نے آج اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سیل میں مکمل بند رکھا جاتا ہے، صرف کچھ دیر کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ملتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جان بوجھ کر ہمیں ذہنی اذیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے، جیل حکام نے عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی آج عمران خان سے ملاقات کے لیے نہیں پہنچے، ان کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو پارٹی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے آئیں گے۔
مزید پڑھیں: ’ہمیں بلا کر آپ پیچھے ہٹ گئے؟‘ سہیل آفریدی کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے پر کڑی تنقید
اس سے قبل عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی لگانے پر پی ٹی آئی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا تھا، کہ خدانخواستہ سابق وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔














