ایران کے تاریخی شہر شیراز میں منعقد ہونے والے 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی گئی۔ وفاقی وزیر ثقافت اورنگزیب خان کھچی نے معروف پاکستانی فلم سازوں کے ہمراہ پاکستان کو مہمان خصوصی کے طور پر پیش کیا۔
مزید پڑھیں: لندن فلم فیسٹیول میں سرپرائز انٹری، بروس اسپرنگسٹین کی اپنی کہانی پر مبنی فلم کی رونمائی
فجر فلم فیسٹیول میں پاکستان کی شرکت
ایران کے تاریخی شہر شیراز میں منعقد ہونے والے 43ویں فجر فلم فیسٹیول میں وفاقی وزیر ثقافت جناب اورنگزیب خان کھچی نے معروف پاکستانی فلم سازوں کے ساتھ پاکستان کی نمائندگی کی۔@asifbashirch @KulAalam pic.twitter.com/oVS58CzaCP
— Media Talk (@mediatalk922) December 3, 2025
اپنے کلیدی خطاب میں وزیر ثقافت نے دونوں ممالک کے درمیان فلموں کی مشترکہ پروڈکشن پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران قریبی ہمسایہ ممالک ہیں جن کے درمیان سماجی، ثقافتی، مذہبی اور برادرانہ تعلقات مضبوط ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینما کسی بھی ملک کی ثقافت اور اقدار کو فروغ دینے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستانی سینما گھروں میں ایرانی فلموں کی نمائش اور ایرانی سینما گھروں میں پاکستانی فلموں کی نمائش عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد دے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی فلمیں ’دیمک‘ اور ’نایاب‘ ایس سی او فلم فیسٹیول 2025 میں نمایاں
فلم فیسٹیول میں 3 پاکستانی فلمیں ’ایکٹر اِن لاء‘، ’عمرو عیار: ایک نئی شروعات‘ اور ’ٹیکسالی گیٹ‘ پہلی بار پیش کی گئی ہیں۔
وزیر ثقافت نے فیسٹیول کے تمام پروگرامز میں پرجوش انداز میں شرکت کی اور پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایرانی سنیما فاؤنڈیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان آنے اور سینما انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی دعوت دی۔














