فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے شعبوں میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
کمانڈر رائل سعودی لینڈ فورسز نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔
قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔












