اسلام آباد میں گاڑیوں پر بلیک پرنٹڈ پیپرز اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں بلیک پرنٹڈ پیپرز، جعلی اور غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کے مطابق شہر بھر میں 18 ناکے قائم کیے گئے ہیں جہاں ہر گاڑی اور موٹر سائیکل کی سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایم ٹیگ کن 7 مقامات سے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے گاڑیوں کے شیشوں پر لگائے گئے بلیک پرنٹڈ پیپرز موقع پر ہی ہٹائے جارہے ہیں جبکہ خللاف ورزی پر بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ جن موٹر سائیکلوں پر جعلی یا غیرقانونی نمبر پلیٹس پائی گئیں، انہیں موقع پر ہی بند کر کے تھانے منتقل کیا جارہا ہے اور ایسے افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ 15 دنوں میں کیا کارروائیاں کیں؟

ان کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے شہری چاہے کچھ بھی کریں، چیکنگ سے نہیں بچ سکتے، بہتر یہی ہے کہ شہری خود اپنے پرنٹڈ پیپرز اتار دیں، اصل نمبر پلیٹ خود لگائیں اور ڈرائیونگ لائسنس ہمیشہ اپنے ساتھ رکھیں تاکہ کارروائی سے بچ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیے اور ٹریفک سینس پیدا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 1700 سے زائد بائیکرز کیخلاف کارروائی

ان کا کہنا تھا کہ اگر شہری پھر بھی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے گئے تو انہیں شکایت کا کوئی حق نہیں ہوگا، اہلکار اپنا کام کررہے ہیں اور وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اسے کیسے کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دینے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی