نیب شفاف طریقے سے کام نہیں کر رہا ہے، سپریم کورٹ کا برہمی کا اظہار

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں نیب ملزم کے بینک اکاؤنٹس منجمند کرنے کی درخواست پر 2رکنی بینچ نے سماعت کی، سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب شفاف کام نہیں کر رہا ہے۔

نیب ملزمان کے اکاؤنٹس منجمند کرنے کی نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے  چیف جسٹس عمر عطا بندیال  نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ ملزم کے اکاؤنٹس میں کتنی رقم ہے جس کو منجمند کرنا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ 48 ہزار 674 روپے ہیں، جس پر چیف جسٹس برہم ہو گئے اور کہا کہ یہ کیسا مذاق ہے؟ نیب اس وقت اختیار کا غلط استعمال کر رہا ہے، نیب کو ایک اختیار مل گیا ہے جسے وہ ہر جگہ استعمال کر رہا ہے۔

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب صرف 48 ہزار روپے کے پیچھے پڑا ہوا ہے، 48 کروڑ ہوتے تو بات بھی تھی۔

جسٹس اطہر من اللہ نے نیب پراسیکیوٹر کو کہا کہ نیب شفاف کام نہیں کر رہی ہے، نیب کو ایسی درخواست دائر ہی نہیں کرنی چاہیے تھی۔

عدالت کی جانب سے برہمی ظاہر کرنے پر نیب نے درخواست واپیس لے لی جس پر سپریم کورٹ نے کیس کو نمٹا دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp