ایپل کی نیا آئی فون 17ای لانچ کرنے کی تیاری، خصوصیات کیا ہیں؟

بدھ 3 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کی جانب سے آئی فون 17e متعارف کرانے کی تیاریاں جاری ہیں، جس میں پہلے سے زیادہ بہتر اور جدید خصوصیات شامل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئے ماڈل میں مزید پتلے بیزلز دیے جائیں گے جبکہ اس میں آئی فون 14 طرز کا او ایل ای ڈی پینل استعمال ہوگا جو موجودہ 16ای میں موجود ہے۔ اس پینل کی بڑی تعداد چینی کمپنی بی او ای فراہم کرے گی جبکہ باقی پینلز سام سانگ ڈسپلے اور ایل جی ڈسپلے سپلائی کریں گی۔

ہ بھی پڑھیں: آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

ابتدائی رپورٹس میں یہ امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ آئی فون 17ای میں ڈائنامک آئی لینڈ شامل نہیں کیا جائے گا، تاہم معروف ٹیک اینالسٹ ڈیجیٹل چیٹ سٹیشن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر اشارہ دیا ہے کہ نیا ماڈل ڈائنامک آئی لینڈ اور ایپل کی نئی اے19 چپ کے ساتھ پیش ہو سکتا ہے۔

اس وقت موجود آئی فون 16ای، آئی فون 13 اور آئی فون 14 جیسی نوچ اسکرین اور اے18 چپ کے ساتھ دستیاب ہے۔

ماہرین کے مطابق پتلے بیزلز شامل کرنا ایپل کے لیے زیادہ آسان اور کم لاگت حل ہے، جبکہ ڈائنامک آئی لینڈ شامل کرنے کے لیے سینسرز کی دوبارہ ترتیب، نئے ٹرو ڈیپتھ سسٹم اور ماسکنگ ڈیزائن کی ضرورت پڑتی ہے جو ایپل کی کم قیمت e سیریز کی حکمت عملی سے مطابقت نہیں رکھتی۔

یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے

رپورٹ کے مطابق آئی فون 17ای میں 6.1 انچ کا 60 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے دیا جائے گا جو زیادہ روشن اور بہتر بصری تجربہ فراہم کرے گا۔ معروف تجزیہ کاروں منگ-چی کو، مارک گورمن اور دی ایلیک نے یہ پیش گوئی کی ہے کہ یہ نیا ماڈل اگلے سال کے اوائل میں متعارف کرا دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘