متحدہ عرب امارات کے 5 ہوائی اڈوں کے انتظام پر مامور ابوظہبی ایئرپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ ایئرسیال نے لاہور اور اسلام آباد کے لیے اپنی براہِ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔
اس پیش رفت جس سے متحدہ عرب امارات میں مقیم بڑی پاکستانی کمیونٹی کے لیے سفر مزید آسان ہو جائے گا۔
ایئرسیال ابوظہبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں اوردارالحکومت اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں چلائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور متحدہ عرب امارات مزید 2 ایئرلائنز کی پروازیں شروع کرنے پر متفق
ابوظہبی ایئرپورٹس کے مطابق یہ نئے روٹس پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مضبوط ہوتے اقتصادی و سماجی روابط کی علامت ہیں۔
Ceremony at Zayed International Airport – Abu Dhabi to celebrate flights linking Abu Dhabi with Islamabad and Lahore started by AirSial. pic.twitter.com/zxgg6to5Zw
— Pakistan Aviation News 🇵🇰 (@avpak3) December 3, 2025
ایئر سیال کی افتتاحی پرواز گزشتہ روز زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی، جہاں 12 منٹ کے اندر ’گیٹ ٹو کرب‘ سہولت سمیت 160 سے زائد ریٹیل آؤٹ لیٹس مسافروں کو بہترین سفر کا تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
اس موقع پرابوظہبی ایئرپورٹس کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ایلینا سورلینی نے ایئرسیال کا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خیرمقدم کرتے ہوئے اس نئے روٹ کو اپنے اسٹریٹجک وژن کے عین مطابق قرار دیا۔
مزید پڑھیں: دبئی ایئرشو 2025، پاک فضائیہ کے طیارے اور پائلٹس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے
ان کے مطابق، ان پروازوں کے آغاز سے تجارت، سیاحت اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی خاندانی ملاقاتوں کو بھی فروغ ملے گا۔
ایئرسیال کے چیئرمین فضل جیلانی نے ابوظہبی کے لیے براہ راست پروازوں کے آغازکوعلاقائی رابطے کو مضبوط بنانے کے مشن میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

’یہ نیا فضائی راستہ پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری طبقے کے لیے ایک اہم اور سہل سفری سہولت فراہم کرتا ہے، جو پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔‘
سیالکوٹ کے کاروباری برادری کی معاونت سے وجود میں آنے والی ایئرسیال اب اپنے گھریلو مراکز سے بین الاقوامی سطح پر توسیع کرتی ہوئی زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نیٹ ورک میں شامل ہو گئی ہے، جو اسے ایک عالمی گیٹ وے کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔
حالیہ پیش رفت
اتحاد ایئرویز نے رواں برس 29 ستمبر کو ابوظہبی سے پشاور کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کیا تھا، جو ابتدا میں ہفتہ وار 5 پروازیں تھیں، یہ پاکستان کے لیے ان کا چوتھا نان اسٹاپ روٹ ہے، جس میں کراچی، اسلام آباد اور لاہور پہلے سے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: امارات ایئرلائن اور دبئی ڈیوٹی فری میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے ادائیگی کب ممکن ہوگی؟
اس سے قبل ایئرعربیہ ابوظہبی نے 17 جولائی 2025 سے سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 براہِ راست پروازیں شروع کیں، جو فیصل آباد اورملتان کے لیے جاری سروسز کے ساتھ کاروباری طبقے اور تارکین وطن کو سہولت فراہم کرتی ہیں۔
فلائی دبئی بھی دبئی سے کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کے لیے براہِ راست پروازیں چلا رہی ہے۔













