وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سود سے پاک بائیک اسکیم میں شامل طلبا کے لیے پنجاب بینک نے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز کردیا ہے۔
یہ مہم 27 نومبر 2025 سے شروع ہو چکی ہے اوران طلبا پر مرکوز ہے جن کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، مگر وہ تاحال شرائط و ضوابط کی ڈیجیٹل منظوری یا ایکویٹی جمع کرانے کا عمل مکمل نہیں کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسٹوڈنٹس کے لیے ای موٹربائیکس کی سرکاری اسکیم کا اعلان، ڈاؤن پیمنٹ اور قسط کتنی ہوگی؟
اعلان کے مطابق بینک نے ضامنوں کے موبائل نمبرز پر نیا ایس ایم ایس لنک بھیج دیا ہے۔
With Chief Minister Punjab @MaryamNSharif’s student-centered vision, we are removing systemic obstacles that limit access to higher education. The interest-free bike scheme empowers nearly 800,000 students with reliable mobility, turning daily commute challenges into… pic.twitter.com/9p2Eqv7Q7l
— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) November 21, 2025
طلبا اس لنک پر کلک کر کے ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے شرائط و ضوابط قبول کریں اور اپنی ایکویٹی جمع کرائیں۔
جس کے بعد نہ صرف اُن کی بائیک مختص ہو جائے گی بلکہ وہ پرائز ڈرا میں بھی شامل ہو جائیں گے۔
بینک کا کہنا ہے کہ جو طلبا اب یہ عمل مکمل کریں گے، وہ سود سے پاک بائیک کے قرضے کی حتمی تصدیق کے ساتھ ساتھ پنجاب بینک کی خصوصی لاٹری پرائزمہم میں انعامات جیتنے کے اہل بھی ہوں گے۔
مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک کی الیکٹرونک بائیکس اور رکشہ اسکیم، عام پاکستانی کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟
اس پرائز اسکیم کے تحت مہم کے ابتدائی ایام یعنی 6 دسمبر 2025 تک لکی ڈرا میں لیپ ٹاپس، آئی فونز اور عمرہ ٹکٹ شامل ہوں گے۔
جبکہ 7 دسمبر سے 16 دسمبر 2025 تک طلبا آئی فونز اورعمرہ ٹکٹ جیتنے کا موقع حاصل کریں گے۔
مزید پڑھیں: گرین کریڈٹ پروگرام: الیکٹرک بائیک خرید کر 1 لاکھ روپے کا انعام حاصل کریں
بینک آف پنجاب کے مطابق اس مہم کا مقصد طلبہ کو قرض کے زیرِ التوا مراحل جلد مکمل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
دوسری جانب لاٹری مہم ایسے طلبا کو انعام دے گی جو یہ عمل بروقت مکمل کریں گے۔ تمام شرکا کے لیے شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوگا۔












