سپریم کورٹ: اسلام آباد میں کچی آبادیوں کی الاٹمنٹ کا کیس، سماعت اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے تک ملتوی

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں اسلام آباد میں کچی آبادیوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے تک ملتوی کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں کچی آبادیوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس شاہد وحید نے کی۔

درخواست گزار کے وکیل بلال منٹو نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ درخواست دائر ہونے کے بعد بہت سی پیش رفت ہو چکی ہے، درخواستوں میں قانون سازی اور پالیسی کا ایشو شامل ہے، لا اینڈ جسٹس کمیشن نے ایک مجوزہ قانون بھی عدالت میں جمع کروایا۔

بلاول منٹو نے مؤقف اختیار کہ اس وقت پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں موجود نہیں، ساری اسمبلیاں موجود ہوں تو کیس مقرر کیا جائے۔

کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے وکیل نے مؤقف دیا کہ سپریم کورٹ نے سی ڈی اے کو کچی آبادیوں کے خلاف آپریشن سے روک رکھا ہے، کچی آبادیوں کے ساتھ مزید تجاوزات قائم کی جا رہی ہیں، عدالت تجاوزات کے خلاف آپریشن کی اجازت دے۔

جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیے کہ ایسے اجازت دی تو پھر آپ کو کون روک سکے گا، نئی کے چکر میں سی ڈی اے پرانی آبادیوں کو بھی ختم کردے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ سی ڈی اے تمام تفصیلات کے ہمراہ درخواست دائر کرے، جائزہ لیں گے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت تمام اسمبلیوں کے مدت مکمل ہونے تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی