پنجاب میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں بچوں سے جبری مشقت کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے 15 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

حکومتی حکام کے مطابق بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے کے لیے ایسے مربوط اور جدید اقدامات کرنے والا پنجاب ملک کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر صوبے کی رینکنگ میں بہتری کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی : جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے قرارداد منظور

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی چیئرپرسن ہوں گی، جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا کو شریک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

کمیٹی میں اسکول ایجوکیشن، سرمایہ کاری و کامرس، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر و بیت المال اور ہنرمندی و چھوٹے کاروبار کی ترقی کے صوبائی وزراء شامل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: جبری مشقت کے خاتمے اور ماحول دوست بھٹہ نظام پر امریکی قانون سازوں کا مریم نواز کو خراجِ تحسین

داخلہ، محنت و افرادی قوت، اسکول ایجوکیشن، صنعت و تجارت، سوشل ویلفیئر، اسکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کے سیکریٹریز، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ڈی آئی جی پولیس بھی ارکان کا حصہ ہوں گے۔

اسٹیئرنگ کمیٹی کو صوبے کے تمام شعبوں کی میپنگ اور ان سیکٹرز کی نشاندہی کا ٹاسک دیا گیا ہے جہاں بچوں سے جبری مشقت کے امکانات زیادہ ہیں۔ صنعتوں، بھٹوں، زراعت، ماہی گیری، ورکشاپس اور آٹو ریپئیر کی دکانوں سے متعلق تفصیلی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: صدر اور وزیراعظم کا چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر عزم کا اعادہ

مزید برآں، اے آئی اور جیوگرافک انفارمیشن سسٹم ٹیکنالوجی کی مدد سے صوبائی سطح پر ایک مرکزی ڈیٹا بینک بھی قائم کیا جائے گا۔

کمیٹی نمایاں اضلاع، حساس شعبوں اور ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ جبری مشقت کا شکار بچوں کے لیے متبادل راستے وضع کرنے کی بھی ذمہ دار ہوگی۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا کمیونٹی جسٹس پنچایت بل کیا ہے؟

کمیٹی فوری، وسط مدتی اورطویل مدتی بنیادوں پر جامع حکمت عملی تیار کرے گی اور اپنی سفارشات کے ساتھ قابلِ عمل پلان بھی پیش کرے گی۔

والدین، اساتذہ اور معاشرے کے مختلف طبقات میں آگاہی پیدا کرنے کا پلان اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی جانچنے کے طریقہ کار کی تیاری بھی کمیٹی کے فرائض میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بالی ووڈ میں فطری خوبصورتی کی واحد مثال کون؟ فرح خان کا چونکا دینے والا بیان

مہاراشٹر: نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

برطانیہ میں غربت کی انتہا: نئی تصویر سامنے آ گئی، بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹیز سب سے زیادہ متاثر

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟