امریکا کا سفری پابندیوں کی فہرست مزید 30 سے زائد ممالک تک بڑھانے کا منصوبہ

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی وزیرِ ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسٹی نوم کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ممالک کی تعداد کو 30 سے زیادہ تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

فوکس نیوز کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کرسٹی نوم سے پوچھا گیا کہ کیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سفری پابندیوں کی فہرست کو 32 ممالک تک بڑھانے جا رہی ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ مخصوص تعداد نہیں بتائیں گی، لیکن یہ 30 سے زائد ہے اور صدر مختلف ممالک کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا تمام تیسری دنیا کے ممالک سے امریکا ہجرت روکنے کا اعلان

رواں برس جون میں صدر ٹرمپ نے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی اور 7 دیگر ممالک کے شہریوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات ’غیر ملکی دہشت گردوں‘ اور دیگر سیکیورٹی خدشات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہیں۔ یہ پابندیاں تارکینِ وطن کے ساتھ ساتھ غیر تارکین وطن، جیسے سیاح، طلبہ اور کاروباری مسافر، سب پر لاگو ہوتی ہیں۔

کرسٹی نوم نے یہ واضح نہیں کیا کہ فہرست میں مزید کن ممالک کے نام شامل کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: تیسری دنیا کے شہریوں کی امریکی امیگریشن پر پابندی: پاکستانی کس حد تک متاثر ہوں گے؟

’اگر کسی ملک میں مستحکم حکومت نہیں ہے، اگر وہ اپنے شہریوں کی شناخت اور ان کی جانچ پڑتال کے لیے ہماری مدد نہیں کر سکتا، تو پھر ہم ایسے ملک کے لوگوں کو امریکا کیوں آنے دیں۔‘

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ ایک اندرونی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کیبل کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 36 مزید ممالک کے شہریوں پر امریکا میں داخلے کی پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا: افغان کمیونٹی میں غیریقینی صورتحال، ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں نے مشکلات بڑھا دیں

فہرست میں توسیع گزشتہ ہفتے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی فائرنگ کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے سخت اقدامات میں مزید اضافہ ہو گی، اس واقعے میں 2 نیشنل گارڈ اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک افغان شہری نے کیا تھا جو 2021 میں امریکا میں ایک آبادکاری پروگرام کے تحت داخل ہوا تھا، جس کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اس میں جانچ پڑتال ناکافی تھی۔

مزید پڑھیں:افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

فائرنگ کے چند روز بعد ٹرمپ نے وعدہ کیا کہ وہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روک دیں گے، تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا اور نہ ہی ’تیسری دنیا‘ کی تعریف کی۔

اس سے پہلے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے حکام نے بتایا تھا کہ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے تحت منظور شدہ پناہ گزینوں کے کیسز اور 19 ممالک کے شہریوں کو جاری کی گئی گرین کارڈز کی جامع نظرثانی کا حکم دیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے میانمار کے شہریوں کے لیے عارضی قانونی اسٹیٹس ختم کر دیا

جنوری میں دوبارہ منصب سنبھالنے کے بعد، صدر ٹرمپ نے امیگریشن نافذ کرنے کو ترجیح بناتے ہوئے وفاقی ایجنٹس کو امریکی شہروں میں تعینات کیا اور امریکا میکسیکو سرحد پر پناہ کے متلاشی افراد کو واپس لوٹایا ہے۔

انتظامیہ اکثر ملک بدری کے اقدامات کو اجاگر کرتی رہی ہے، تاہم اب تک قانونی امیگریشن کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر نسبتاً کم توجہ دی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خصوصی عدالتوں اور ٹربیونلز کے ملازمین کے الاؤنسز روکنے کے احکامات معطل کر دیے

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟