پنجاب اسمبلی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر تہنیتی قرارداد جمع

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی حمایت میں تہنیتی قرارداد جمع کرائی گئی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ ملکی قومی سلامتی کے لیے سنگِ میل ہے اور 5 سالہ تعیناتی دفاعی قیادت میں تسلسل اور استحکام کو یقینی بناتی ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ایوان نے تسلیم کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت ملکی دفاع کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرے گی اور پاکستان کی سلامتی، خود مختاری اور علاقائی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اسی کے ساتھ، ایوان نے چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے وقت کی اہم ضرورت تھی۔

قرارداد میں مسلح افواج کی پیشہ ورانہ خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ قومی سلامتی کے فیصلوں میں تسلسل اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت نے منظوری دیدی

ایوان نے تمام قومی فورمز سے مطالبہ کیا کہ وہ دفاعی اداروں کی مضبوطی کے لیے مشترکہ کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کی یکجہتی، امن اور دفاع یقینی بنایا جا سکے۔ قرارداد کے آخر میں پاکستان اور پاک فوج کی بقا اور مضبوطی کے لیے نعرہ لگایا گیا: ’پاکستان پائندہ باد — پاک فوج زندہ باد‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسپائیڈر مین میں آواز کا جادو جگانے والے وائس آرٹسٹ الیکزس اورٹیگا انتقال کرگئے

بسنت سے قبل لاہور کے فصیل بند شہر میں 346 غیر محفوظ عمارتوں کی نشاندہی

واٹس ایپ کا نیا سخت سیکیورٹی فیچر متعارف،سب سے زیادہ فائدہ کن لوگوں کو ہوگا؟

کیا مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے پر عرفان احسن کو ستارۂ امتیاز کے لیے نامزد کیا گیا؟

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟