معین خان کے انتقال کی جعلی خبر پر ایم کیو ایم رہنما کی دعائے مغفرت کی درخواست، ویڈیو وائرل

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) رہنما صابر قائمخانی نے سابق کرکٹر معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر پر ایوان میں مغفرت کی دعا کی درخواست کر دی۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران دیگر اراکین نے صابر قائمخانی کو روک دیا اور اسپیکر نے واضح کیا کہ معین خان کے انتقال کی خبر جھوٹی ہے اور وہ بالکل صحتیاب ہیں۔ اسپیکر کے اس بیان کے بعد صابر قائمخانی نے ایوان سے معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر 54 سالہ سابق کرکٹر کے انتقال کی جھوٹی خبر چل رہی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ معین خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ جھوٹی خبر انٹرنیٹ پر تیزی سے پھیل گئی جس کے بعد معین خان نے ویڈیو جاری کر کے افواہ کو مکمل طور پر رد کر دیا۔

معین خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کر رہی ہے جو انتہائی غیر ذمہ داری کی مثال ہے۔ میں اپنے تمام فینز اور فالوورز کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ الحمدللہ میں بالکل صحت مند ہوں اور زندگی کا لطف لے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کرکٹر معین خان کی موت کی افواہیں بے بنیاد، ویڈیو پیغام میں تردید کردی

حقیقت میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 65 سال کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا لیکن سوشل میڈیا پر معین راجپوت کے بجائے ٹیسٹ کرکٹر معین خان کی تصویر شیئر کئی گئی۔

معین خان کی یہ ویڈیو ایکس پر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی جہاں صارفین نے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ معین خان 1990 سے 2004 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے اور 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے ممبر بھی تھے۔

انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 سے زائد کیچز پکڑے، جبکہ ون ڈے انٹرنیشنلز میں 3 ہزار سے زائد رنز اور 200 سے زائد کیچز ریکارڈ کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سوشل میڈیاپر روزانہ ریپ کی دھمکیاں ملتی ہیں، بھارتی اداکارہ عائشہ خان کا انکشاف

ایران حملے سے قبل مودی کا دورہ اسرائیل، عالمی میڈیا اور اپوزیشن کی شدید تنقید

رمضان میں اسلام آباد کی فول پروف سیکیورٹی، آئی جی کی خصوصی ہدایات

برطانیہ کا 4 ممالک کے طلبا کے لیے اسٹڈی ویزے بند کرنے کا اعلان، وجہ کیا بنی؟

سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ کوچ بنانے کا فیصلہ، حتمی اعلان جلد متوقع

ویڈیو

“قسطوں پر لیے گئے موٹرسائیکلوں پر ایم ٹیگ لگا نہیں رہے، پولیس چالان کرتی جا رہی ہے”

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے

کیا مسلم دنیا مغربی ڈس انفارمیشن کا شکار ہو رہی ہے؟