اگر پی ٹی آئی بات چیت کے لیے تیار ہے تو حکومت بھی تیار ہے، رانا ثنا اللہ کی بڑی پیشکش

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت مذاکرات سے آگے بڑھتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں۔ اگر پی ٹی آئی بات چیت کے لیے تیار ہے، حکومت بھی اپوزیشن سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم 2 مرتبہ ایوان کے فلور پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، حتیٰ کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو پیشکش کی کہ آپ اسپیکر چیمبر میں مذاکرات کر لیں، میں وہیں آ جاؤں گا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اپوزیشن کو میثاقِ استحکام و جمہوریت کے لیے بات چیت کی کھلی پیشکش کر چکے ہیں۔

انہوں نے جیل ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق ہی جیل میں ملاقاتیں ہوتی ہیں، اور کسی قیدی کو جیل میں بیٹھ کر امن و امان کا مسئلہ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید پڑھیں: بھارتی مظالم عالمی ضمیر کے لیے چیلنج ہیں، رانا ثنا اللہ کا یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کو ملک میں گڑبڑ پھیلانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بہن سے جیل ملاقات کے دوران امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہدایات دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات: نائب صدر جے ڈی وینس کو پاکستان یا ترکیہ بھیجنے کی قیاس آرائیاں

قاسم خان کا جنیوا میں بی این ایم رہنما نسیم بلوچ کے ہمراہ خطاب، پاکستان مخالف حلقوں سے روابط پر سوالات

ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے، امریکا کا انتباہ

ڈونلڈ ٹرمپ کے 14 اور 15 مئی کو دورہ چین کا اعلان، صدر شی جن پنگ سے ملاقات طے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی کمپنیوں کے سربراہان کو صدارتی سائنس و ٹیکنالوجی کونسل میں شامل کرلیا

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ