سینیئر سیاستدان، سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگرچہ انہوں نے پہلے نرم لہجہ اپنایا تھا، مگر آج ریاست نے اپنا مؤقف پوری وضاحت کے ساتھ پیش کر دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پوزیشن کی تائید کی۔
فیصل واوڈا کے مطابق اب پاکستان، اس کی فوج اور شہدا کے حوالے سے ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی۔
انہوں نے واضح کیاکہ فوج کے خلاف دشمن ملک کا بیانیہ کسی قیمت پر قبول نہیں کیا جائے گا، اور ریاست نے آج اپنے ردِعمل سے یہ بات ایک بار پھر ثابت کردی ہے۔
واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو واضح کیا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہو چکی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش بیشتر خطرات کا محور ایک ایسا شخص ہے جو اپنی ذات کا قیدی بن چکا ہے۔ یہ فرد اپنی خواہشات اور مفادات کو ریاستِ پاکستان سے بالاتر سمجھتا ہے، اور اس کا یہ طرزِ فکر ملک کی قومی سلامتی کے لیے واضح خطرہ بنتا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ فوج کے پاس اب 9 مئی کا کوئی کیس نہیں، تمام سول کورٹس کو مکمل ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: فیض حمید کورٹ مارشل: ڈی جی آئی ایس پی آر کا عوام کو مشورہ
خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومت کرےگی، فوج کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔













