آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے ریاست میں چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وزیراعظم کو مشاورت کے لیے مکتوب ارسال کردیا۔
قائد حزب اختلاف شاہ غلام قادر نے آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کی خالی نشست پر ہنگامی مشاورت کے لئے وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کو خط لکھ دیا
شاہ غلام قادر کی الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کے ہنگامی مشاورتی میٹنگ کی درخواست ، pic.twitter.com/6cjmRgZ3gd— Sheraz Gardazi (@SheerazShah3) December 5, 2025
شاہ غلام قادر نے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان مشاورت ایک آئینی عمل ہے۔
انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ لمبے عرصے سے خالی چلا آ رہا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ اس آئینی تقرری کو مزید تاخیر کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ لمبے عرصے سے خالی چلا آرہا ہے، جس کے باعث نئی انتخابی فہرستوں کی تیاری میں تاخیر ہو رہی ہے۔
آزاد کشمیر میں آئندہ عام انتخابات جولائی 2026 میں متوقع ہیں، جس کے لیے فوری طور پر تیاریوں کا آغاز ناگزیر ہے۔













