ہنگو میں گیس پلانٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں گیس پلانٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، شہید ہونے والوں میں 4 فرینٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکار اور 2سیکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔

ہنگو پولیس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ تھانہ ٹل کی حدود میں فجر سے پہلے پیش آیا۔ تحصیل ٹل کے علاقے منجی خیل میں مول کمپنی کے گیس پلانٹ پر نامعلوم دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حملہ آوروں اور سیکیورٹی پر مامور ایف سی اور نجی کمپنی کے گارڈز کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی کی مزید نفری پہنچ گئی جبکہ حملہ اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حملے میں 6افراد جاں بحق ہو گئے جن میں 4فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار جبکہ 2نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ شامل ہیں۔ لاشوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔

ٹل پولیس کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جبکہ ابھی تک کسی دہشتگرد گروپ یا تنظیم نے حملے کی ذمہ داری  بھی قبول نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟