وزیرستان میں فائرنگ کا تبادلہ ، 2 دہشت گرد ہلاک ، 1 جوان شہید

اتوار 9 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا کے علاقوں شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔

 انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران فورسز نے کارروائی کر کے ایک دہشت گرد کو ہلاک کردیا ہے ۔

ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کرامہ میں بھی سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ ایک جوان بھی شہید ہوگیا ہے۔

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے جوان کی شناخت نائیک فضل کے نام سے ہوئی ہے جو ہنگو کا رہائشی تھا اور اس کی عمر 32 سال تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہادر فوجی جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ، عوام کو جدید سہولتیں فراہم کریں گے، شزا فاطمہ

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں