راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے معروف قتل کیس میں عدالت نے مجرم عمران خان کو موت کی سزا سناتے ہوئے فیصلہ جاری کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے اپنے فیصلے میں مجرم پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔
راولپنڈی تھانہ دھمیال پولیس کی موثرتفتیش و پیروی کے نتیجہ میں معزز عدالت نےقتل کا جرم ثابت ہونے پرمجرم کوسزا سنا دی، مجرم عمران خان کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی، مجرم نے2023میں ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا۔ pic.twitter.com/cv791xyiFX
— RPO Rawalpindi (@Rporwp) December 6, 2025
عدالتی حکم کے مطابق مجرم کو قانون کے تحت پھانسی دی جائے گی، یعنی سزائے موت اُس وقت تک نافذ رہے گی جب تک اس کی زندگی کا خاتمہ نہ ہو جائے۔
کیس کے ریکارڈ کے مطابق مجرم عمران خان نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر ایک شخص کو اس وقت قتل کیا جب وہ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہا تھا۔














