بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول تاحال طے نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تیاریاں مکمل ہونے کے باوجود ابھی تک عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے سینیئر سیکریٹری اختر احمد نے صحافیوں کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن اب بھی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ انتخابی شیڈول کب جاری کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم انتخابی تیاریوں پر اجلاس کررہے ہیں، لیکن الیکشن کمیشن ابھی تک شیڈول کے اعلان کے لیے درست دن کا فیصلہ نہیں کر سکا۔

واضح رہے کہ عبوری حکومت اس سے قبل اعلان کر چکی ہے کہ 13ویں قومی اسمبلی کے انتخابات اور قومی ریفرنڈم فروری میں ایک ہی روز ہوں گے۔

اسی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر منصوبہ بنایا تھا کہ شیڈول دسمبر کے پہلے نصف میں جاری کیا جائے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے عندیہ دیا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ اعلان دسمبر کے دوسرے ہفتے میں ہو سکتا ہے۔

ہفتہ کو الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سینیئر سیکریٹری اختر احمد بھی شریک ہوئے۔

بعد ازاں تربیتی ورکشاپ میں انہوں نے صحافیوں کو انتخابی قوانین، ریپریزنٹیشن آف پیپل آرڈر (آر پی او)، اور سیاسی جماعتوں و امیدواروں کے ضابط اخلاق سے متعلق بریفنگ دی۔

یہ پروگرام یو این ڈی پی اور رپورٹرز فورم فار الیکشن اینڈ ڈیموکریسی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

اگرچہ شیڈول کے اعلان کی تاریخ بدستور غیر واضح ہے، تاہم اختر احمد نے زور دیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے انعقاد کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: دسمبر میں الیکشن کا مطالبہ کرنے والی ’بی این پی‘ کے زیراہتمام ریلی کا انعقاد

انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ انتخابات سے متعلق گمراہ کن معلومات پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ درست معلومات فراہم کریں۔ انتخابات سے متعلق گمراہ کن خبریں نشر کرنے سے پرہیز کریں، ہماری پولنگ کے لیے مضبوط تیاریاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟