قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 12دہشت گرد ہلاک

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بھارتی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کیخلاف ایک کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 12 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 دسمبر کو کی گئی اس کارروائی کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد تمام مطلوب دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا۔

ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔ آپریشن کے مقام سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وفاقی ایپیکس کمیٹی کے منظور شدہ وژن ’عزم استحکام‘ کے تحت بھرپور رفتار سے انسدادِ دہشت گردی کی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کا مقصد ملک سے بیرونی معاونت یافتہ اور سرپرستی شدہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہے۔

سیکیورٹی فورسز کو صدر زرداری کا خراج تحسین

صدرِ مملکت آصف زرداری نے قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کے دوران 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان ہر قیمت پر امن کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یہ کامیابی ملک میں امن و استحکام کے عزم کی واضح مثال ہے۔

مزید پڑھیں: خصدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

صدرِ مملکت نے قلات میں جاری کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کارروائیوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جن کا مقصد علاقے کو مکمل طور پر دہشت گردی کے اثرات سے پاک کرنا ہے۔

اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ قوم کا غیرمتزلزل عزم فتنہ الہندوستان کی ہر سازش کو ناکام بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز ایک دوسرے کے شانہ بشانہ دشمن کے تمام عزائم کو شکست دینے کے لیے متحد ہیں اور ملکی سلامتی و خودمختاری کے خلاف کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایچ ون بی ویزا انٹرویوز کی منسوخی پر بھارت کو پریشانی لاحق

دنیا کے صرف ایک دریا میں پائی جانے والی قدیم و نایاب مچھلی معدومیت کے خطرے سے دوچار

برطانوی ہائی کمیشن کا پاکستانی ڈیمارش پر ردعمل، شواہد فراہم کرنے پر زور

کوئٹہ بلدیاتی انتخابات ملتوی، 12 سال بعد جاگنے والی امید پھر معدوم، عوام کیا کہتے ہیں؟

سیاحت کے شعبے میں 21 ارب ڈالر کی آمدنی اور اگلے برسوں میں مسلسل اضافے کی توقع

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی