بلوچستان کے شہر حب میں آٹو کراس ریلی کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں سب سے پہلے اسٹاک کیٹگریز کے مقابلے شروع ہوئے۔
اسٹاک مقابلوں کے بعد روکی کیٹگریز کے ڈرائیورز ایکشن میں آئیں گے، جس میں پہلی بار آٹو کراس میں حصہ لینے والے ڈرائیورز شامل ہیں۔
روکی کیٹگری پہلی بار متعارف کرائی گئی ہے اور اس میں ڈرائیورز اپنی گھر کی گاڑی لیکر بھی ٹریک پر حصہ لے سکتے ہیں۔ ریلی میں شریک واحد خاتون لائبہ حسین بھی روکی کیٹگری میں مقابلے کریں گی۔
یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب میں ریلی ڈاکار 2026 کی تفصیلات جاری، 69 ممالک کے 812 ڈرائیور شریک ہوں گے
روکی کیٹگری کے بعد پری پئیرڈ اور پھر الیکٹرک کار کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے۔ ہر ڈرائیور کو 1.2 کلومیٹر کے ٹریک پر باری باری چار راؤنڈ مکمل کرنے ہوں گے، اور ٹریک پر موجود کونز گرانے کی صورت میں ہر بار دو سیکنڈ کا اضافہ کیا جائے گا۔
یہ ریلی ڈرائیونگ کی مہارت اور رفتار کے شوقین افراد کے لیے ایک دلچسپ اور پرجوش ایونٹ کے طور پر جاری ہے۔














