جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کا پارٹی چھوڑنا عمران خان کے لیے بڑا دھچکا کیوں؟

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

9مئی کو جب عمران خان گرفتار ہوئے، ملک بھر میں شرپسندوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا، ملکی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس ساری صورتحال میں پی ٹی آئی کے ورکرز حکومت اور عوام کو وکٹری کا نشان بنا کر دیکھاتے رہے۔ اس روز پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں نے احتجاج اور توڑ پھوڑ میں اپنا اپنا حصہ ڈالا لیکن جب گرفتاریوں کا عمل شروع ہوا تو تحریک انصاف بطور جماعت نازک موڑ میں داخل ہوگئی۔

مشکل وقت آیا تو ہر کوئی اب پتلی گلی سے نکلنا چاہتا ہے، کوئی فوجی تنصیبات پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پارٹی کو خیر باد کہہ رہا ہے تو کوئی سیاست کرنے سے ہی توبہ کر رہا ہے۔ ایسی  صورتحال اب تحریک انصاف کے رہنماؤں جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ پر بھی آن پڑی ہے۔ انہوں نے اڈیالہ جیل سے رہائی کے لیے وکیل کے ذریعے پیغام بجھوایا ہے کہ ہم دونوں میاں بیوی پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں۔

یہ عمران خان کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے کیونکہ مسرت چیمہ عمران خان کی بہت قریبی سمجھتی جاتی ہیں۔ خان صاحب اپنے راز و نیاز بھی مسرت چیمہ سے شئیر کرتے رہتے تھے۔ اب وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں تو لگتا ہے اب بہت سی باتیں بھی عوام کے سامنے آئیں گی جس سے عمران خان کو ایک دھچکا سا لگا ہے

مسرت! میری بات سنو

عمران خان کو جب عدالت لایا گیا تو انہیں فون کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔ یہ واقعہ 9مئی کے اگلے روز کا ہے، جب نیب کی جانب سے اہلیہ سے بات کر نے کے لیے عمران خان کو فون دیا گیا تھا۔ عمران خان نے اپنی اہلیہ کو فون کرنے کے بجائے مسرت چیمہ کو کال ملا دی۔ عمران خان کو مسرت چیمہ کا نمبر بھی یاد تھا۔ انہوں نے !ٹھک سے کال مسرت صاحبہ کو ملا دی۔ پھر وہ گفتگو سب نے سنی کہ عمران خان مسرت صاحبہ کو کیا پیغام دے رہے تھے؟ خان صاحب بار بار کہہ  رہے تھے کہ مسرت میری بات غور سے سنو! جو پیغام دے رہا ہوں، وہ اعظم سواتی کو پہنچا دو۔

رہنماوں اور پارٹی کا امتحان ہے

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسرت جمشید اور جمشید چیمہ یہ پارٹی کا اثاثہ تھے۔ جب اس طرح کے لوگ پارٹی چھوڑیں تو پارٹیوں کو نقصان ہوتا ہے۔ اب پارٹی اور رہنماؤں دونوں پر کڑا امتحان چل رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی قائم و دائم رہے گی۔ عمران خان موجود ہیں تو پارٹی بھی موجود رہے گی بیشک جتنی مرضی وفاداریاں تبدیل کرا لی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘