آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
میزبان ٹیم کی اس پوزیشن کو نہایت مضبوط اور انگلینڈ کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’پچ‘ سے متعلق نامناسب تبصرہ، عثمان خواجہ کیخلاف ’کوڈ آف کنڈکٹ‘ کے تحت کارروائی کا امکان
میچ کے چوتھے روز انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 134 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی، جبکہ وہ اب بھی 43 رنز کے خسارے میں تھا۔
Dominant in Brisbane! 🇦🇺
Australia cruise to a convincing win over England to go 2-0 up in the Ashes 2025/26 🏆🔥
ENG – 334 & 241
AUS – 511 & 69/2 #Ashes #AUSvENG pic.twitter.com/DdpZCgjuEg— ThePapare (@ThePapareSports) December 7, 2025
کپتان بین اسٹوکس نے مزاحمت کرتے ہوئے 50 رنز کی اننگز کھیلی اور ول جیکس نے بھی 41 رنز بنا کر اہم کردار ادا کیا۔
دونوں بلے بازوں کی بدولت انگلینڈ آسٹریلیا کو محض 65 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔
جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلوی اسپنر نیتھن لیون نے ’سانگ ماسٹر‘ کا کردار ایلکس کیری کے سپرد کردیا
تجربہ کار اسٹیو اسمتھ نے چھکا لگا کر میچ کا اختتام کیا اور ٹیم کو شاندار فتح دلاتے ہوئے انگلش کیمپ میں تشویش کی فضا گہری کر دی۔
ایشیز سیریز روایتی حریفوں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دنیا کی قدیم ترین اور سخت ترین ٹیسٹ کرکٹ رقابت سمجھی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:وسیم اکرم اب بھی سب سے عظیم، آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی عاجزی
اس سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی، جس کے بعد اب 0-2 کی برتری نے انگلش ٹیم پر شدید دباؤ بڑھا دیا ہے۔
انگلینڈ کو اگر سیریز میں واپسی کرنی ہے تو 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہونے والا تیسرا ٹیسٹ ان کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔














