وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان ذہنی مریض ہے، ان لوگوں نے 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت عوامی خدمت کے لیے ہمیشہ سے مصروف عمل ہے۔ عوام سے ترقیاتی کاموں کا وعدہ کیا تھا اور حلقے میں بنیادی سہولتوں کے منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں۔
سہیل افریدی کا پشاور جلسہ ناکام ہوا اور اسکی وجہ وہ ذہنی مریض ہے جو جیل میں بیٹھا ہے۔۔ اتوار بازار میں جلسہ ہوا اور لوگوں نے اسکو ریجکٹ کیا۔۔۔۔ عطا تارڑ pic.twitter.com/qnyTEDinGu
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) December 7, 2025
مزید پڑھیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے عمران خان کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا
عطا تارڑ نے بتایا کہ انتخابی مہم میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جارہے ہیں، مسلم لیگ ن نے ملک میں تعمیر و ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخوا میں پچھلے 12 سال سے حکومت ہے، جس دوران صوبے کو کھنڈر بنا دیا گیا۔ پچھلے 12 سال میں نہ کوئی اسکول بنا اور نہ کوئی یونیورسٹی، جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کا ڈاکا ڈالا۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ شخص ذہنی مریض ہے اور اسپتال و فلاحی منصوبوں کے فنڈز تک کھا گیا۔
عطا تارڑ نے کہاکہ ملکی استحکام ہماری اولین ترجیح ہے اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے سب کو مل کر چلنا ہوگا۔
’عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، سیاست میں شائستگی کو فروغ دینا ضروری ہے اور نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔‘
انہوں نے 9 مئی کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس روز عظیم شہدا کی یادگاروں پر حملے کیے گئے، اس دوران عمران خان کی بہنیں بھی موجود تھیں۔
عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر فوج اور قومی قیادت کے خلاف بیانات پر سخت ردعمل دیا اور کہا کہ پاکستان کے مفاد کو ذاتی انا اور سیاسی فائدے پر قربان نہیں کرنا چاہیے۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس پر جواب طلبی کے بجائے اداروں پر الزام تراشی جاری ہے۔
’پاک فوج نے ملکی دفاع کے لیے بے شمار قربانیاں دیں اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔‘
مزید پڑھیں: عمران خان کا بیانیہ فیل، فتنہ فساد کرنے والوں کو زمین میں دفن کردیں گے، فیصل واوڈا
وفاقی وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ ملکی استحکام اور عوامی فلاح کی خاطر عملی اقدامات جاری رہیں گے اور نوجوانوں کو بھی فیصلہ سازی میں شامل کیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔













