برطانیہ میں کھانے کے شوقین افراد کے سروے میں سلائسڈ چیز نے باقی سب امیدواروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پروسیسڈ پنیر کے ٹکڑوں کو نئے سروے میں برطانیہ میں پسندیدہ ترین قرار دیا گیا ہے، برگر اور سینڈوچ میں استعمال ہونے والا سستا، کٹا ہوا پنیر قومی برگر ڈے کے موقع پر 2 ہزار برطانوی شہریوں کے سروے میں سرفہرست رہا۔
سروے میں چیڈر چیز 33 فیصد پسندیدگی کے ساتھ دوسرے جبکہ موذریلا 20 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا۔
برطانوی سروے میں دس “چیز” کی مختلف اقسام کے درمیان مقابلہ کیا گیا تھا جن میں سے سب سے کم پسندیدگی میں ڈبل گلوسٹرآیا جسے صرف 10 فیصد لوگوں نے ہی ووٹ کے قابل سمجھا۔
سروے، برطانیہ کے ٹیک وے ایپ فوڈ ہب کے ذریعہ کیا گیا تھا، جس میں انکشاف ہوا کہ ریڈ لیسٹر ، ہالومی اور بری پنیر سبھی برطانوی خریداروں میں مقبول ہیں۔
سروے میں جواب دہندگان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی پسندیدہ چیزیں ترتیب سے درج کریں۔ کس ملک کی پنیر سب سے بیسٹ ہے اس سوال پر برطانوی پنیر کو 56 فیصد ووٹوں کے ساتھ پسندیدہ قرار دیا گیا، جبکہ فرانسیسی پنیر 30 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
فوڈ ہب کے ترجمان آرڈین کا کہنا تھا کہ ہم پہلے ہی جانتے تھے کہ برطانوی شہریوں کو پنیر پسند ہے۔ تاہم ہمیں حیرانی ہوئی کہ پروسس شدہ پنیر کا ٹکڑا اتنا مقبول ہو گا۔